لانگ مارچ کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام ہسپتال ہائی الرٹ

اسلام آباد میں واقع ہسپتالوں پمز، پولی کلینک اور ایف جی ایچ کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں

ہسپتالوں کے عملے کے شہر چھوڑنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد ، انتظامیہ کو اضافی بیڈز، خون، ادویات ذخیرہ کرنے کی بھی ہدایت
پمز، پولی کلینک کے تمام سینیئر ڈاکٹروں کو آن کال دستیاب رہنے کی ہدایات
شعبہ ایمرجنسی، ہڈی وجوڑ، جنرل سرجری، میڈیسن کے ڈاکٹرز آن کال دستیاب رہیں گے
جب کہ شعبہ نیورو سرجری، برن سینٹر، ای این ٹی کے سینیئر ڈاکٹرز کو بھی آن کال دستیابی یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔
سکیورٹی فورسزکو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے ہر وقت الرٹ رہا جائے
اسلام آباد کے سکیورٹی اداروں نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد کو جانے والے تمام غیر روایتی رابطے پیر سے سیکیورٹی کی وجہ سے بند کردئے جائیں
اس مقصد کے لئے تربیت یافتہ نشانے باز مارگلا ہلز اور اطراف کے علاقوں میں تعینات کردئے جائیں گے تاکہ کوئی بھی کرمنل داخل نہ ہوپائے۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.