لاکھوں فالوورز والوں کے سوائے تصاویر پوسٹ کرنے کے کیا کردار ہے ‘ ونیزے احمد

سینئر اداکارہ ونیزے احمد نے کہا ہے کہ میںنے سوشل میڈیا کا اکائونٹ نہیں بنایا ، میری بہن نے میرا اکائونٹ بنایا اور میری بھانجی اس پر پوسٹ کرتی ہے ،میں کبھی کبھی کوئی آیت یا کوئی حکایت شیئر کر دیتی ہوں،کون ہے جو سوتے جاگتے اٹھتے بیٹھتے کھاتے پیتے ہوئے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرے ، جو کہتے ہیں ہمارے لاکھوں کی تعداد میں فالوورز ہیں ان کی سوائے تصاویر پوسٹ کرنے کے کیا کردار ہے جسے سراہا جائے ۔

ایک انٹر ویو میں ونیزے احمد نے کہا کہ یہ دکھانا کہ میری کونسی گاڑی ہے ، میں بزنس کلاس میں سفر کرتا ہوں سمجھ سے بالا تر ہے۔ لوگ بس یہی چاہتے ہیں کہ ہمیں تسلیم کیا جائے ، ہمیں لائک ملے گا تو ہماری تسکین اور اطمینان ہوگا۔میں تو سمجھتی ہوں بعض لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں کسی تصویر کی پوسٹ پر لائک نہ ملے تو وہ ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔

سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں اہم معاشی ذرائع کو شدید نقصان ہوا، رپورٹ

Shakira could face 8 years in jail

بال منڈھوا کر ماں کی قبر پر کھڑی ایک اور ایرانی خاتون نے احتجاجی پیغام دیدیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.