لزٹرس کا اعتراض، شاہ چارلس سوئم کلائمیٹ کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے

برطانیہ کی نئی منتخب وزیراعظم لِز ٹرس کے اعتراض کے بعد شاہ چارلس سوئم موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔ گزشتہ ماہ بکھنگم پیلیس میں شاہ چارلس سوئم سے وزیراعظم لِز ٹرس کی ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے کانفرنس میں شرکت کا ارادہ تبدیل کر دیا تھا۔

حال ہی میں عہدہ سنبھالنے والے شاہ چارلس سوئم نے اگلے ماہ مصر میں ہونے والی کانفرنس میں شریک ہونا تھا اور خطاب بھی کرنا تھا۔بکھنگم پیلیس کی جانب سے بھی تصدیق کر دی گئی ہے کہ شاہ چارلس سوئم کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔

شاہی خاندان کے اہم ذرائع نے بتایا کہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ شاہ چارلس سوئم کو دعوت دی گئی تھی جو کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا غیرملکی دورہ تھا، جس کا انہوں نے سوچ سمجھ کر ہی فیصلہ کرنا تھا اور یہی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’اقدام (شاہ کی عدم شرکت) کا فیصلہ حکومت کے مشورے پر کیا گیا ہے اور یہ یاد دلانے کے لیے کیا گیا ہے کہ وہ حکومت کے مشورے پر عمل کرتے ہیں۔

تاہم یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ’ابھی تک یہ معاملہ زیرغور ہے کہ شاہ چارلس سوئم کانفرنس میں اپنی موجودگی کیسے ممکن بنائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ چارلس سوئم عدم شرکت کے باعث ’ذاتی طور پر مایوس‘ ہوں گے کیونکہ ان کے وہاں جانے کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے جبکہ اس سے متعلق دیگر معاملات بھی طے کر لیے گئے تھے جن میں کانفرنس کے بعد شاہ چارلس کی وہ ملاقاتیں بھی شامل تھیں جو انہوں نے کاروباری افراد سے کرنا تھیں اور بتانا تھا کہ کاروبار کو کس طرح ماحول دوست بنایا جائے۔

73 سالہ شاہ چارلس سوئم اس سے قبل ماحولیات کے حوالے سے ہونے والی کانفرنسز میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

بھارت، لمپی سکن کا وائرس پندرہ ریاستوں تک پھیل گیا، ایک لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

Shakira could face 8 years in jail

بال منڈھوا کر ماں کی قبر پر کھڑی ایک اور ایرانی خاتون نے احتجاجی پیغام دیدیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.