شیریل ہرسٹ نے بتایا کہ ’وہ پہلے سے ہی لفٹ میں موجود تھے۔‘
پریت بنرجی جو 30 کی دہائی میں تھے، ایک کینیڈین کاروباری شخص تھے اور ایک کانفرنس کے لیے ایتھنز گئے تھے۔
شیریل نے بتایا کہ ’مجھے یاد ہے کہ پریت نے پیلے رنگ کی گھڑی پہن رکھی تھی اور سفید قمیض میں ملبوس تھے۔‘
کینیڈا میں پیدا ہونے والی پی ایچ ڈی کی طالبہ شیریل جو 20 کی دہائی میں تھیں،
کہتی ہیں کہ وہ پریت کی طرف فوری طور پر متوجہ ہو گئی تھیں۔
پریت بنرجی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے تو شیریل پر زیادہ توجہ نہیں دی۔
’جب وہ لفٹ میں آئیں تو میرا پہلا تاثر یہ تھا کہ اوہ، ایک بستے والی لڑکی۔‘
پریت دو دوستوں کے ساتھ لفٹ میں سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ’ہم سب ٹورنٹو میں رہتے ہیں۔
وہ اس کانفرنس کے وقت ہی چھٹیاں گزار رہے تھے اور اس لیے ہم نے ایتھنز میں ملنے پر اتفاق کیا۔‘
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت