نامور اداکارہ ماورا حسین کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی جبکہ امیر گیلانی کی شرکت بھی موضوع بحث ہے ۔امیر گیلانی نے کیپشن میں لکھا کہ دنیا کی سب سے بہترین شخصیت کو سالگرہ مبارک ہو۔امیر گیلانی نے لکھا کہ دنیا آپ کو بطور اداکارہ جانتی ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں آپ کو ذاتی طور پر جانتا ہوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ آپ ہمیشہ اسی طرح مسکراتی رہیں اور روشنیاں بکھیرتی رہیں تاکہ ہم رہنمائی حاصل کرسکیں۔امیر گیلانی کی یہ انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہورہی ہے۔
مداحوں کی جانب سے امیر گیلانی کی اتنے خوبصورت انداز میں ماورا حسین کو سالگرہ کی مبارکباد دینے پر خوب تعریفیں کی جارہی ہیں اور ان کی شرکت موضوع بحث بھی بنی ہوئی ہے۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تو امیر گیلانی اور ماورا حسین کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کرنا شروع کردی ہیں اور ان کی جوڑی سے متعلق کمنٹس کیے جارہے ہیں۔