محکمہ ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

محکمہ ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،خیبر میل ٹرین کا کراچی براستہ لاہور پشاور اے سی سلیپر کلاس کا کرایہ 11ہزار اورخیبر میل ٹرین کا پشاور سے اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 6 ہزار 200 روپے کردیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اے سے اسٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ 4 ہزار 200سے بڑھا کر 7ہزار روپے کردیا گیا،قراقرم ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ 3ہزار روپے کردیا گیا،کراچی ایکسپریس ٹرین کا لاہور اور کراچی کے درمیان اے سی سلیپر کلاس کا 9ہزار روپے ، کراچی ایکسپریس اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 5ہزار 700 سے بڑھا کر 7ہزار روپے ، اے سی اسٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ 4ہزار 150سے بڑھا کر 5ہزار روپے کردیا،

کراچی ایکسپریس ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ 3ہزار روپے ،رحمان بابا ایکسپریس ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 7ہزار روپے ،اے سی اسٹینڈرکلاس کا کرایہ بڑھا کر 5ہزار روپے ،رحمان بابا ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھا کر 3ہزار روپے اور پاک بزنس ایکسپریس ٹرین اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 7ہزار روپے کردیا گیا۔

بھارت، لمپی سکن کا وائرس پندرہ ریاستوں تک پھیل گیا، ایک لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

Shakira could face 8 years in jail

بال منڈھوا کر ماں کی قبر پر کھڑی ایک اور ایرانی خاتون نے احتجاجی پیغام دیدیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.