عمران خان نے پہلے بھی کہا تھا کہ مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا۔پریس کانفرنس
سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ کوئی فیس سیونگ ایکسر سائز نہیں،لانگ مارچ میں لوگ پیدل چل رہے ہیں اور تصادم ہمارا مقصد نہیں۔
۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے رات کہا کہ ہم کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک یا اداروں کو نقصان ہو۔
ہمارے لانگ مارچ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ خونی مارچ ہے،بدقسمتی سے گزشتہ دنوں افسوسناک حادثہ ہوا جس کا ہمیں دکھ ہے
انکا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں پرتپاک استقبال کیا گیا،مسلم لیگ ن کو سمجھ جانا چاہیے کہ اب جی ٹی روڈ وہ نہیں رہا اور ہمارے لانگ مارچ کو منفی رنگ دینے کے لیے منظم منصوبہ تیار کیا گیا
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کہا کہ بڑے شہر میں داخلے سے قبل ہمیں بہتر کوریج دینے والے چینلز کو آف ائیر کر دیا جاتا ہے۔
ماضی میں بہت غلطیاں ہوئی ہیں اور ہمیں ان سے سیکھنا چاہیے،گوجرانوالہ میں عمران خان کے خلاف وال چاکنگ کی گئی لیکن آپ بیانیے کی جنگ ہار چکے ہیں۔
قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ لانگ مارچ میں اگر اتنے کم لوگ ہیں تو حکومت گھبرا ہوئی کیوں ہے؟
شہبازشریف کو خود یقین نہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں،شہباز شریف کے اپنے بچے ان پر اعتبار کر کے ملک میں آنے کو تیار نہیں، لانگ مارچ کو حادثے سے بچا کر منزل تک پہنچانا ضروری ہے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت