مرد کے پیٹ میں بچہ دانی

بھارت کے ضلع دوئی میں ایک مرد کے پیٹ سے بچہ دانی کی موجودگی نے ڈاکٹرون کو حیران کر کے رکھ دیا جہنوں نے بچہ دانی کو آپریشن کر کے نکال دیا ہے ایک بھارتی اخبار اردو نیوز 18 کے مطابق اس واقعہ سے ڈاکٹر بھی حیران و پریشان ہیں ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مرد کے جسم میں خاتون کے عضو کا ملنا ایک کرشمہ ہے ۔ خود متاثرہ شخص بھی اس سے حیران ہے۔ اب اسے دیکھنے والوں کی بھیڑ لگ گئی ہے۔
یہ شخص ہردوئی ضلع کا رہنے والا ہے ۔ اس نے بتایا کہ اس کے پیٹ میں آئے دن درد ہوتا تھا۔ ایسے میں اس نے ڈاکٹروں سے رابطہ کیا ۔ جانچ میں پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں بچہ دانی ہے۔ اس کے بعد ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ اہل خانہ کے بھی ہوش اڑ گئے ۔ کیونکہ میڈیکل کی دنیا کیلئے یہ ایک کرشمہ تھا ۔ ابھی تک ڈاکٹروں کا اس طرح کے مریض سے پالا نہیں پڑا تھا۔ ڈاکٹر ونیت ورما نے اخبار کے نمائندے کو بتایا کہ اس طرح کے کیس کروڑوں میں کسی ایک کے ساتھ ہوتا ہے۔ مریض کا نام شریف علی ہے اور اس کی عمر 40 سال ہے ۔ وہ ہردوائی کے نول کشور ارمیلا دیوی میڈیکل میں ہرنیا کی شکایت لے کر پہنچا تھا ۔ جب سرجن ڈاکٹر ونیت ورما نے شریف علی کی جانچ کی تو اس کے ہوش اڑ گئے۔ دراصل جانچ رپورٹ میں بچہ دانی کی تصدیق ہوئی تھی ۔ ونیت ورما کے مطابق انہوں نے مریض شریف علی کے پیٹ سے بچہ دانی نکال دی ہے۔ تاہم فی الحال وہ اسپتال میں ہی داخل ہے۔

Post Code: I004

اپنی رائے کا اظہار کریں

13 تبصرے “مرد کے پیٹ میں بچہ دانی

  1. Taxi moto line 128 Rue la Boétie 75008 Paris +33 6 51 612 712   Taxi moto paris No matter if some one searches for his required thing, thus he/she wishes to be available that in detail, therefore that thing is maintained over here. My web page; hey

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.