مزید 2 پروازیں کراچی پہنچ گئیں، کل تعداد 22 ہوگئی

متحدہ عرب امارات سے مزید دو پروازیں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئیں ، اس سے قبل بیس پروازیں امدادی سامان کے ساتھ کراچی آچکی ہیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر متحدہ عرب امارات سے مزید دو پروازیں کراچی پہنچی گئیں۔ایوی ایشن ذرائع کے شمار کے مطابق یو اے ای سے یہ اکیسویں اور بائیسویں امدادی پروازیں ہیں جو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری ہیں۔امدادی سامان لے کر لینڈ کرنے والے دونوں طیاروں کا نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نمائندوں اور پاک فوج کے افسر نے استقبال کیا۔متحدہ عرب امارات کی حکومت سندھ اور بلوچستان سمیت ملک بھر کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہیں۔گزشتہ روز خوراک کے 17 کنٹینرز پر مشتمل بحری جہاز بھی کراچی پہنچا تھا۔

عمران خان نے خاتون جج کے خلاف بیان حق بجانب قرار دیدیا

Shakira could face 8 years in jail

عمران خان کی ڈھابوں سے کھانا کھاتے ویڈیوز وائرل

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.