سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ اگر معاشرے سے طنزو مزاح نکال دیا جائے تو دنیا کا رنگ پھیکا پڑ جائے گا۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ معاشرے میں طنزو مزاح تاریخ کا حصہ رہا ہے اور اس کے ذریعے عوام اور سرکار کی اصلاح ہوتی ہے اور یہ کام اداکار ،رائٹر اور کالم نویس ادا کرتے ہیں جن کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ عوام کو ہلکی پھلکی تفریح کے ساتھ ایسا پیغام بھی دیاجائے جس سے ان میں مثبت رحجان پیداہو اور اس کے ساتھ حکومت پر تنقید کرنے کا مقصد صرف یہ ہوتا ہے
کہ وہ اپنی ترجیحات کو زیادہ بہتر انداز میں پیش کرسکیں اور جہاں ان سے کوئی کمی بیشی ہوتی ہے تو وہ بھی طنزو مزاح سے آگاہ کیا جاتا ہے ،یہ عمل صرف تعمیری سوچ کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منفی تنقید سے کبھی معاشرے میں بہتری نہیں آتی الٹا اس کا نقصان ہی ہواہے۔