مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فورسز نے مزید 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فورسزنے مزید دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا، رواں سال 100 فلسطینی اسرائیلی فورسز اور شہریوں کی بربریت کا نشانہ بنے، غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہید ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔فلسطین میں صیہونی فورسزکی بدترین کارروائیاں جاری ہیں، مغربی کنارے میں مزید 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، رواں سال اسرائیلی فوجیوں کی بربریت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی

۔غیرملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال2015کے بعد مغربی کنارے میں فلسطینیوں کیلئے سب سے مہلک سال ثابت ہو رہا ہے، اکثریت کو صیہونی فورسز نے گولی مار کر شہید کیا جبکہ دیگرفلسطینی، مسلح اسرائیلی شہریوں کے ہاتھوں شہید ہوئے۔اعدادوشمارکے مطابق شہید ہونے والے ہر5 افراد میں سے ایک شہادت بچے کی ہے، نوجوان، راہگیر اور دیگر مظاہرین بھی شہدا کی اس فہرست میں شامل ہیں۔

سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں اہم معاشی ذرائع کو شدید نقصان ہوا، رپورٹ

Shakira could face 8 years in jail

ڈیل کے تحت حدیبیہ پیپر کی طرح ایون فیلڈ کیس بھی ختم ہو جائیگا،شیخ رشیداحمد

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.