ملائیشیا کی جنوبی ریاست میں دریا میں زہریلا فضلہ پھینکنے کے بعدایک بڑے رقبے کی فضا زہر آلود ہوگئی،اسکول کے بچوں سمیت 2 ہزار افراد کی حالت غیر ہوگئی، علاقے کے 100 سے زائد اسکول بھی بند کردیئے گئے۔وزیر تعلیم نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر علاقے کے تمام 111 اسکول بند کردیئے۔واقعے میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے ایک کشتی نے دریا میں زہریلا فضلہ پھینکا تھا ،جس کے باعث صنعتی علاقے کی فضا زہر آلود ہوگئی،زہریلے دھویں کے باعث شہریوں کو الٹی اور متلی کی شکایت ہوئی،بچوں سمیت 2ہزار کے قریب افراد کو فوری طبی امداد دی گئی ،160 افراد اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔وزیر تعلیم نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر علاقے کے تمام 111 اسکول بند کردیئے۔واقعے میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے
Post Code: W008
این این آئی