محلہ کوٹلہ تولے خان

ملتان کا تاریخی محلہ کوٹلہ تولے خان

کوٹلہ تولے خان ملتان کا ایک قدیم محلہ ہے جس کی تاریخ صدیوں پرانی ہے۔ ہندوستان پر برسر اقتدار رہنے والے ایک حکمران الخ خان المعروف محمد بن تغلق یا محمد شاہ کی جائے پیدائش بھی یہی قدیمی محلہ ہے جو چوک گھنٹہ گھر سے تغلق روڈ سے شروع ہوتا ہوا ایل ایم کیو روڈ پر اختتام پذیر ہوتا ہے محلہ کوٹلہ تولے خان کا پرانا نام محلہ تغلق خان تھا جو بگڑ کر کوٹلہ تولے خان بن گیا۔ بلبل ہند امیر خسرو اپنے ملتان کتے قیام کے دروان کم و بیش پانچ سال اس محلے میں قیام پذیر رہے اور اسی محلے کے ایک چؓبوترے پر بیٹھ کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا کرتے تھے محلہ کوٹلہ تولے خان میں ملتان کی سب سے قدیم ساوی مسجد بھی واقع ہے۔ تاریخی محلہ ہونے کی وجہ سے کوٹلہ تولے خان ملتان کی صدیوں پرانی ثقافت کا بھی امین ہے اور ٓآج بھی اس محلے میں گھومتے ہوئے ملتان کا تاریخی اور ثقافتی رنگ نمایاں دکھائی دیتا اور محسوس ہوتا ہے۔ سردیوں میں ملتان کے لوگ لذید تیل میں تلی اور کوئلوں پر بھنی ہوئی مچھلی کا لطف لینے کے لئے کوٹلہ تولے خان کا رخ کرتے ہیں محلہ کوٹلہ تولے خان معروف انڈین اداکار عمران ہاشمی کے آبا و اجداد کی جنم بھوم بھی ہے

Post Code: K001

اپنی رائے کا اظہار کریں

10 تبصرے “ملتان کا تاریخی محلہ کوٹلہ تولے خان

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.