ملکو کا یورپ ٹورکامیاب،اپنی بہترین پرفارمنس سے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے دل میں اپنی جگہ بنالی،تفصیلات کے مطابق بھنگڑاکنگ ملکو آجکل شوکت خانم فنڈ ریزنگ کے سلسلہ میں یورپ کے دورے پر ہیں ۔ملکونے اپنا پہلا شو سویڈن میں گذشتہ رات کیا جس میں انہیں بیحد پذیرائی سے نوازاگیا۔
اس سے قبل شوکت خانم فنڈ ریزنگ کے لیئے گلوکارہ صنم ماروی،ابرارلحق،جنون گروپ و دیگر فنکار بھی شامل ہوچکے ہیں مگر جو پذیرائی ملکو کو گذشتہ رات ملی اس سے قبل کسی کے حصے میں نہیں آئی ہے سویڈن میں منعقد کردہ تقریب میں ملکو کی اس پرفارمنس کو فیملیزکی ایک کثیر تعدادنے انجوائے کیااور سراہا۔
اس تقریب اور ٹور کے پرموٹرز کاکہناہے کہ جب ملکو کو اس کے لیئے فائنل کیاگیا تو لگتاتھا کہ ملکو کا یہ سپرہٹ شوہوگا مگر ملکو نے ان کی سوچ سے زیادہ رسپانس لے کر دیاملکو کی اس دھواں دھار پرفارمنسز کو دیکھتے ہوئے ان پرموٹرز نے کینیڈا،امریکہ ،لندن اور مختلف ممالک میں شوکت خانم فنڈ ریزنگ کے لیئے منعقدکیئے جانے شوزمیں بھی ملکو کو ہی لیجانے کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پرموٹرز کا کہناتھا کہ جب ملکو کی اس پرفارمنس بارے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو کامیاب شوزکی اطلاع دی گئی تو انہوں نے بھی آئندہ شوزکے لیئے ملکو کو مستقل حصہ بنانے کا حکم دے دیا۔ملکو نے اس کامیابی بارے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ یہ اللہ کا ان پر خاص کرم ہے کہ وہ دنیاکے جس کونے میں بھی گئے
انہیں کامیابیوں سے نوازاگیا اور گذشتہ رات ملنے والی پذیرائی بھی اسی تسلسل کا حصہ ہے۔ملکو کا کہناتھا کہ شوکت خانم فنڈ ریزنگ مہم کی ان تقاریب کا حصہ بنناان کے لیئے بڑے اعزازکی بات ہے اور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے پذیرائی ملنا ایک بڑا اعزازہے انشاء اللہ وہ آئندہ بھی شوکت خانم فنڈ ریزنگ سرگرمیوں کا حصہ بنے رہیں گے اتنی پذیرائی دینے پر وہ دنیابھرمیں موجود اپنے پرستاروں کے بیحد مشکور ہیں۔