ملکہ الزتبھ دوم کو اپنے پالتو کتوں سے بے حد لگا تھا، ان کی وفات کے بعد میوکی اور سینڈی نامی ان کے پالتو جانوروں کے حوالے سوال گردش کررہے تھے کہ اب ان کا کیا ہوگا؟ ان کی دیکھ بھال کون کرے گا؟میڈیارپورٹس کے مطابق گردش کرتے ہوئے ان سوالوں کا جواب اس وقت مل گیا جب شہزادے اینڈریو اور ان کی سابقہ اہلیہ ڈچز آف یارک سارہ فرگوسن نے یہ ذمہ داری اپنے سر لے لی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے تیسرے اور چہیتے بیٹے شہزادے اینڈریو اور ان کی سابقہ اہلیہ سارہ فرگوسن نے اپریل 2021 میں شہزادہ فلپ کے افسوسناک انتقال کے بعد ملکہ کو دو کتے –
میوکی اور سینڈی تحفے میں دیئے تھے۔ملکہ الزبتھ کی وفات سے چند ماہ قبل سے ہی شہزادے اینڈریو اور ان کی بیٹی شہزادی بیٹریس کو کتوں کی دیکھ بھال کرنے اور انہیں سیر کے لیے لے جا تے دیکھا گیا تھا۔ملکہ کو اپنے پالتو کتوں سے بے حد محبت تھی، یہ ہر موقع پر ان کے ساتھ ہی رہتے تھے، چاہے ملکہ چھٹیاں گزارنے کہیں جائیں، یہ دونوں بھی ان کے ساتھ جاتے تھے یا پھر بکنگھم پیلس میں کوئی سرکاری تقریب ہو یا کوئی سرکاری تصاویر اور پورٹریٹ بنوانا ہو، یہ ہمیشہ ساتھ ہی رہتے تھے۔
امارات میں سیاحت سے آمدن 5ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی
Shakira could face 8 years in jail