معروف گلوکار ونعت خواں ملک آصف شہزاد کی ربیع الاول کے لیئے تیار کی گئی خصوصی نعت’’آقادامیلادآگیا‘‘ ریلیز کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق اس خصوصی نعت کو گذشتہ روز لوکل ٹی ویHD نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیاتھا۔
اس نعت کی شاعری ملک آصف شہزاد کی لکھی ہوئی ہے اس کی کمپوزیشن شاہدسونونے ترتیب دی تھی ۔اس ویڈیو کو X-One سٹوڈیومیں ٹیپورسردارنے ریکارڈ کیاتھا جبکہ اس کی ویڈیو ڈائریکشن نوید چوہدری نے دی اس کے ڈی اوپی محسن اور ایڈیٹر فراز علی تھے اس ویڈیو کی تمام تر تکنیکی معاونت زوم میڈیا پروڈکشن نے دی تھی۔
ایک ملاقات کے دوران ملک آصف شہزاد نے بتایاکہ ان کی یہ نعت خصوصی طورپر 12 ربیع الاول کے لیئے تیار کی گئی ہے جسے ایک ہفتہ قبل ریلیز کردیاگیاہے انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار اس نعت کو سنیں گے اور سراہیں گے۔
ملک آصف شہزاد کا کہناتھا کہ اس سے قبل ان کی حمد اور کلام بھی ان کے آفیشل چینل پر ریلیز کیئے گئے تھے جسے سوشل میڈیا پر بیحد پذیرائی ملی تھی ان کی یہ نعت بھی آقائے دوجہاں ؐ کے دیوانوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیگی۔