ملک میں ای پاسپورٹ کا اجراء اور آن لائن کار رجسٹریشن کی جدید سہولیات کا آغاز

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے شہریوں کو جدت آمیز سہولیات سے نواز دیا

ڈی جی آئی اینڈ پی نے ای پاسپورٹ کا باضابطہ اجراء کردیا جبکہ نادرا نے گھر بیٹھے کار رجسٹریشن سمیت دیگر سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کردیں
ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ای پاسپورٹ کا اجراء کردیا ہے۔
ڈی جی آئی اینڈ پی کے مطابق پاکستان اب لیگ آف نیشنز میں شامل ہے جس میں ای پاسپورٹ کی سہولت موجود ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ملک میں ای پاسپورٹ کا اجراء کردیا ہےتاہم پہلے مرحلے میں یہ سہولت صرف سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ کے لیے فراہم کی گئی ہے۔
ڈی جی آئی اینڈ پی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ملک میں ای پاسپورٹ کا باضابطہ اجراء کردیا گیا ہے۔ نئی سہولت کے تحت 5 پاسپورٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔
ڈی جی آئی اینڈ پی کے مطابق سرکاری افسران کو 2 جبکہ سفارت کاروں کو آج 03 سفارتی ای پاسپورٹ جاری کیے گئے ہیں۔
پاکستان ی شہریوں اور غیر ملکیوں کو ای پاسپورٹ کا اجراء جلد شروع کیا جائے گا ۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے مطابق ای پاسپورٹ ایک انتہائی محفوظ سفری دستاویز ہے جس میں ایک مائیکرو چپ موجود ہوتی ہے جس میں تمام تر معلومات موجود رہتی ہے ۔
بائیو میٹرک معلومات کو پاسپورٹ ہولڈر کی شناخت کی تصدیق کے عمل کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ اس میں لیزر کندہ کاری کے ساتھ چپ پر مبنی ڈیٹا اسٹوریج موجود ہے ۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.