ملک میں نئے الیکشن کی تاریخملتے ہی صوبائی اسمبلیاں تحلیل کر دینگے: اسد عمر

لیکشن کال ہونے پر پنجاب اور پختونخوا میں اسمبلیاں تحلیل کردیں گے۔ سیکریٹری جنرل تحریک انصاف

فواج پاکستان کی ملک کے لیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، اسد عمر
ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد طریقہ الیکشن ہے۔ سیکریٹری جنرل تحریک انصاف
اسد عمر نے کہا کہملکی ادارے اسلحہ سے مضبوط نہیں ہوتے مضبوط قوم پیچھے ہوتی ہے،
پس پردہ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، نئے الیکشن کی کال ہی سے ملک بحران سے نکلے گا کیوں کہ ملک جن حالات سے آج گزر رہاہے
اس سے پہلے کبھی نہیں گزرا، اس لیے فوری انتخابات ملک کے لیے ناگزیر ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان فوج کے خلاف نہیں، نہ کبھی فوج کے خلاف بولے
اسد عمر نے کہا کہ ایک طرف کہہ رہے ہیں 200لوگ نکل رہے ہیں ،دوسری طرف عدالت سے رجوع کرلیا
اگر 200 لوگ نکل رہے ہوتے تو اسلام آبادکو کنٹینرز سے بند نہ کر دیا جاتا، حکمرانوں کو نظر آرہا ہے کہ عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں
عمران خان میں عوام کو موبلائز کرنے کی صلاحیت ہے، جتنی بھی طاقت استعمال کر لیں ذہنوں کو تبدیل نہیں کر سکتے
جس دن عمران خان اسلام آباد پہنچے گا، اس دن عوام کا سمندر ہوگا، نوازشریف کو کہنا چاہتا ہوں کہ جی ٹی روڈ بدل چکی ہے
یہ وہ جی ٹی روڈ نہیں جو آپ چھوڑ کر گئے تھے، کوئی لندن امریکہ میں بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے اسی عوام سے ووٹ لیتے ہیں اسی کو جتھے کہتے ہیں
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.