منگل سے لانگ مارچ دوبارہ سے شروع کرینگے : عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں انصاف کے نظام کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے

، حالت یہ ہے کہ ملک کا سابق وزیراعظم اپنے اوپر ہونے والے حملے کی ایف آئی آر درج کرانے سے قاصر ہے۔
شوکت خانم اسپتال سے جاری ہونے والے بیان میں ایک مرتبہ پھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے منگل سے وزیرآباد سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
سربراہ تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لانگ مارچ سے ہر روز یہاں سے خطاب کروں گا۔
لانگ مارچ 10 سے 15 روز میں راولپنڈی پہنچے گا۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ جب لانگ مارچ راولپنڈی پہنچ جائے گا تو راولپنڈی پہنچ کر لانگ مارچ کو لیڈ کروں گا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا شہباز شریف کے جوڈیشل کمیشن بنانے کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
اعظم سواتی کے معاملے کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔ پوری قوم اس وقت سپریم کورٹ کی جانب دیکھ رہی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا جوڈیشل کمیشن ارشد شریف کے قتل کیس کی بھی تفتیش کرے۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.