وزارت داخلہ، حکومت ہند نے راجیو گاندھی فاؤنڈیشن اور راجیو گاندھی چیریٹیبل ٹرسٹ کے ایف سی آر اے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔ یہ دونوں این جی اوز گاندھی خاندان سے وابستہ ہیں اور کانگریس لیڈر سونیا گاندھی ان کی صدر ہیں۔
ان دونوں تنظیموں پر غیر ملکی عطیات وصول کرنے میں غلط کام کرنے کا الزام ہے۔
فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ یعنی ایف سی آر اے لائسنس کی منسوخی کے بعد اب وہ بیرون ملک سے کوئی عطیہ قبول نہیں کر سکیں گے۔
کانگریس پارٹی نے حکومت کے اس اقدام کو اصل مسئلہ سے ہٹنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ کسی کو بدنام کرنے اور عام لوگوں کو روزمرہ کی ضروریات کے مسائل سے ہٹانے کے لیے کیا گیا ہے‘‘۔
راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اسے سیاسی وجوہات کی بنا پر اٹھایا گیا قدم قرار دیا ہے۔ گہلوت نے ٹویٹ کیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے مودی حکومت خود کو عوام کے سامنے بے نقاب کر رہی ہے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت