اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ مجھے اپنے شوہر کی سب سے اچھی بات یہ لگتی ہے کہ وہ بہت سہل طبیعت کے مالک ہیں، ان کی طرف سے کسی بات پر کوئی روک ٹوک نہیں ہوتی۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہاکہ امان کی دوسری خوبیاں تو اپنی جگہ ہیں ہی لیکن اگر کوئی شخص ہینڈسم ہو لیکن مشکل طبیعت کا مالک ہو یا تنگ کرنے والا ہو تو ایسے ہینڈسم شخص کا کیا کرنا۔انہوں نے بتایا کہ وہ اور امان احمد ابتدا ء میں دوست بنے پھر ان کے درمیان محبت کا تعلق قائم ہوا اور شادی کے بعد بھی ان کا رشتہ نہایت دوستانہ ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ گزشتہ برس اداکار و فلمساز امان احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ۔
