میں نے نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر نہیں کی تھی، اْروشی روٹیلا

بھارتی ماڈل، ڈانسر و اداکارہ اْروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ذاتی طور پر نسیم شاہ سمیت کسی کی بھی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر نہیں کی تھی، تاہم انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی ٹیم نے ایسا ضرور کیا۔بھارت کی بولڈ اداکارہ کے انسٹاگرام پر چند دن قبل ایشیا کپ کے پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ ویڈیو اسٹوری میں شیئر کی گئی تھی، جس پر اداکارہ خبروں کی زینت بنی تھیں۔

اْروشی روٹیلا کی جانب سے شیئر کی گئی ویٰڈیو میں نسیم شاہ کو کرکٹ گرائونڈ میں مسکراتے ہوئے دکھایا گیا تھا جب کہ اسی ویڈیو میں اداکارہ خود حیرانگی سے پاکستانی ٹیم کو دیکھتی دکھائی دی تھیں۔مذکورہ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی مگر میچ سے زیادہ اْروشی روٹیلا کی جانب سے نسیم شاہ کی مسکرانے کی ویڈیو شیئر کرنے کی خبریں وائرل ہوئیں اور لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے تھے کہ مستقبل میں بھارت سے ایک اور خاتون پاکستانی لڑکے سے شادی کریں گی۔تاہم اب اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کسی کی بھی ویڈیو ذاتی طور شیئر نہیں کی تھی اور ساتھ ہی میڈیا کو درخواست کی ہے کہ اب ان کی حوالے سے خبریں بنانا بند کی جائیں۔

اْروشی روٹیلا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں نسیم شاہ کا نام لیے بغیر لکھا کہ کچھ دن قبل ان کی ٹیم نے مداحوں کی جانب سے ایڈٹ کردہ ویڈیوز کو ان کی اور ویڈیو میں موجود لوگوں کی رضامندی اور معلومات کے بغیر ویڈیوز شیئر کی تھی۔

عمران خان نے خاتون جج کے خلاف بیان حق بجانب قرار دیدیا

Shakira could face 8 years in jail

عمران خان کی ڈھابوں سے کھانا کھاتے ویڈیوز وائرل

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.