نئی فلم’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘کا پوسٹر جاری

اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے اپنی نئی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کا پوسٹر جاری کیا گیا جس پر بالی وڈ سپر اسٹار نے بھی کمنٹ کیا۔ماہرہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر بلال لاشاری کی ہدایت میں بننے والی فلم مولا جٹ کا پوسٹر جاری کیا جس میں ماہرہ خان کو نئے انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

پوسٹ پر پاکستانی اداکاراؤں سوہائے علی ابڑو اور صنم جنگ سمیت معروف شخصیات نے کمنٹ کیا اور فلم کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا۔تاہم لوگوں کی توجہ کا مرکز سرحد پار بھارت سے آئے کمنٹ پر پڑ گئی جو کسی عام شخص نے نہیں بلکہ ہریتھک روشن نے کیا تھا،

انہوں نے ماہرہ اور فلم کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ یہ فلم 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔

عمران خان نے خاتون جج کے خلاف بیان حق بجانب قرار دیدیا

Shakira could face 8 years in jail

رنبیر کپور نے اپنے گرد گِرنے والے مداحوں کو اٹھا کر لاکھوں دل جیت لئے

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.