وزیر اعظم شہباز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے اور عمران خان کی نااہلی کو لمحۂ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘یہ کیسا وزیر اعظم تھا جس نے قومی خزانے کے تحفے بازار میں بیچ دیے اور پیسے اپنی جیب میں رکھ لیے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تمام شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور اس ضمن میں تاحال 8 ایف آئی آرز ہو چکی ہیں جن میں 78 ملزمان نامزد اور سینکڑوں نامعلوم ہیں۔ ’تین ایف آئی آرز دہشتگردی ایکٹ کے تحت ہیں۔‘
ترجمان کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’یہ ایف آرز تھانہ سیکرٹریٹ، آئی نائن، کھنہ، شہزاد ٹاؤن، سہالہ، بھارہ کہو اور سنگجانی میں ہوئیں۔ لا اینڈ آرڈر صورتحال کی تمام مانیٹرنگ سیف سٹی کیمروں سے مسلسل کی گئی۔ اسلام آباد پولیس نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کوشش کی۔ اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
’اسلام آباد میں کہیں کنٹینر نہیں لگایا گیا، مجموعی طور پر ٹریفک کی روانی کو بھی برقرار رکھا گیا۔ سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا گیا۔‘
اسلام آباد پولیس کے مطابق ’مظاہرین نے اپنی گاڑیوں کی مدد سے پولیس کے اوپر چڑھائی کی اور ان کو جانی نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔۔۔ مظاہرین نے اپنی قیادت کے ساتھ مل پولیس پر پتھراؤ کیا جس سے ایف سی کا ایک جوان اور پولیس کے چار اہلکار زخمی ہوئے۔‘
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت