پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بیک چینل مذاکرات ہو بھی رہے ہیں اور نہیں بھی، مذاکرات میں کوئی کلیئریٹی نہیں، سندھی اور بلوچ قوم پرستوں سے تومذاکرات ہوسکتے لیکن ان سے کرنا بڑا مشکل کام ہے، نوازشریف چاہتا ہے کہ الیکشن میں تھوڑی تاخیر ہوجائے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تیاری کرتے تھے تاریخ تبدیل کردیتے تھے، پھر کہا پولیس نہیں اور سیلاب آگیا ہے، ووٹرز اور سپورٹرز اور قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم نے حکومت میں شامل جماعتوں کوشکست دی، ووٹرز کو پتا تھا ہم نے اسمبلی میں نہیں بیٹھنا ، پھر بھی ووٹ دیے، یہ ضمنی انتخابات ریفرنڈم تھا۔ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی باربار کوشش کی گئی، حکومت میں شامل تمام جماعتوں نے الیکشن لڑا، کراچی میں جوایک سیٹ ہارے ہیں وہاں پرپیپلزپارٹی نے کھل کر دھاندلی کی، کراچی کی نشست پردوبارہ الیکشن کرانا چاہیے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا
حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira
could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی
ادارہ صحت