نواز شریف کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

ان خان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت

نواز شریف کا وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون اور دونوں کا عمران خان کے پاک فوج کے خلاف ہتک آمیز بیانات پر تبادلہ خیال
نواز شریف نے شہباز شریف کو عمران خان کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی ہدایت کردی
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی ریاستی دفاعی اداروں کے خلاف یہ شخص نفرت پھیلا رہا ہے
آئی ایس پی آر کے بیان کی بنیاد پر حکومت تمام قانونی تقاضے پورے کرے،یہ شخص فوج اور عوام کو آمنے سامنے لاکر خونی انقلاب کی باتیں کررہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سیکیورٹی رسک بن گیا اسکے خلاف کاروائی کررہے ہیں‘،شہباز شریف نے آج لاہور میں اعلی سطح اجلاس بھی بلا لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر قانون ایاز صادق،خواجہ سعد رفیق سمیت سینیئر رہنما اجلاس میں شرکت کرینگے ،اجلاس میں حکومت عمران خان کے بیانات کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.