لوگوں کومیری یہ بات قابل اعتراض لگے گی لیکن دیرپا تعلق کیلیے جسمانی کشش اور مطابقت بھی بہت ضروری ہے۔
ہمارے زمانے میں ہم تجربہ نہیں کر سکتے تھے لیکن آج کی نسل یہ تجربہ کرتی ہے اور وہ ایسا کیوں نہ کرے؟ سینئر اداکارہ
سینئر اداکارہ جیا بچن نے اپنی نواسی نویا نویلی نندا کو ازدواجی تعلق کےحوالے سے مشورہ دیا ہے کہ اگروہ شادی کے بغیر ماں بنتی ہیں تو انہیں کوئی اعترا ض نہیں ہوگا۔
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تجربہ کار اداکار ہ جیا بچن روایتی قدامت پسند نانی نہیں ہیں کہ وہ 25 سال کے ہوتے ہی اپنے نواسے نواسیوں پرشادی کیلیے دباؤ ڈالیں ۔
درحقیقت، وہ سمجھتی ہیں کہ شریک حیات کا انتخاب کرتے ہوئے تجربہ اور جسمانی کشش دیرپا تعلقات کے حوالے سے اہم پہلو ہیں۔74 سالہ اداکارہ نے یہ بھی کہاکہ اگر ان کی نواسی ناویہ نویلی نندا کے ہاں شادی کے بغیر اولاد ہوتی ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
جیا بچن اپنی بیٹی شویتا بچن کے ساتھ گزشتہ دنوں اپنی نواسی ناویا نویلی نندا کےپوڈ کاسٹ” واٹ دی ہیل ناویا“ میں شریک ہوئیں جس کا موضوع” جدید محبت:رومان اور پچھتاوا“تھا۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت