ن لیگ کا صدر عارف علوی سےتوشہ خانہ کی تفصیل جاری کرنے کا مطالبہ

طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرح صدر عارف علوی کے توشہ خانہ کی تفصیل بھی سامنے لائی جائے

صدر عارف علوی نے بیرون ملک کتنے دورے کیے؟ اس دوران ملنے والےتحائف کی تفصیل بتائیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی اور ان کی اہلیہ کو کتنے تحائف ملے؟ تمام تفصیل سامنے لائی جائے،
کیا صدر نے قانون کے مطابق تحائف اپنے گوشواروں میں ظاہر کیے؟ قوم جاننا چاہتی ہے کہ صدر عارف علوی اور ان کی بیگم نے کتنی رقم ادا کرکے تحائف اپنے پاس رکھے؟
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا، الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 63 پی کے تحت نااہل قراردیا
الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی قومی اسمبلی کی سیٹ خالی قرار دیا گیا، الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا
اپنے فیصلے میں الیکشن نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی 5 رکنی کمیشن کا متفقہ فیصلہ ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے غلط گوشوارے جمع کروائے، عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نا اہلی کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے، جسٹس عامر فاروق نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا
جس میں نا اہلی کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا گیا ہے اور عدالت نے حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن و دیگر فریق 10 نومبر تک جواب جمع کرائیں
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.