وبا اور بیماریوں سے تحفظ کیلئے بروقت اقدامات یقینی بنارہے ہیں، وزیر صحت

وفاقی وزیربرائے صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ وبا اور بیماریوں سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے بروقت اور مئوثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، داخلی راستوں پر کڑی نگرانی کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ایبولا وائرس کا پھیلائو روکنا ہے۔جمعرات کو وزارت کی طرف سے جاری بیان کیمطابق انہوں نے کہا کہ یوگنڈا کی طرف سے ایبولا وائرس کو وبا قرار دیئے جانے اور متعدد کیسز کے بعد ملک کے تمام داخلی راستوں پر صحت کے متعلقہ حکام الرٹ رہیں۔

انہوں نے کہا بارڈر اینڈ ہیلتھ سروسز آف پاکستان وائرس کی روک تھام کیلئے مئوثر اقدامات یقینی بنائے۔ان کا کہنا تھا کہ سوڈانی ایبولا وائرس کی روک تھام کیلئے تمام داخلی راستوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ایبولا وائرس کے متعلقہ ممالک کے مسافروں کی سکریننگ اور علامات کے حوالے سے آگاہی کی ہدایت کی۔وزیر صحت نے کہا کہ سوڈان سے براہ راست پروازیں نہ ہونے کے باوجود عبوری گزرگاہ والے مسافروں کی بھی نگرانی اور تھرمل سکریننگ کو یقینی بنایا جائے گا،

مشتبہ اور علامات رکھنے والے مریضوں کی فوری رپورٹ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عمل درآمد یقینی بنارہے ہیں ،انہوں نے طبی عملے میں ایبولا بخار کی علامات ،مریضوں اور مشتبہ مریضوں کو الگ تھلگ رکھنے، حفاظتی لباس اور دیگر رہنما اصولوں بارے آگاہی پیدا کرنے کی ہدایت بھی کی۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.