وزیراعظم شرم الشیخ کلائمیٹ امپلی منٹیشن سمٹ میں شرکت کے لیے مصر روانہ ہو گئے
وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور کابینہ کے دیگر اراکین بھی موجود
یہ سربراہی اجلاس اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کی 27 ویں کانفرنس (COP-27) کے ایک حصے کے طور پر ہو رہا ہے
جو 7 اور 8 نومبر 2022 کو شرم الشیخ میں منعقد ہوگا۔
وزیر اعظم اعلی سطح کے تقاریب بشمول اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ایگزیکٹیو ایکشن پلان کے ابتدائی وارننگ سسٹمز کے آغاز کے لیے گول میز کانفرنس میں بطور سپیکر شرکت کریں گے۔
7 نومبر کو مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو سمٹ میں بھی شرکت کریں گے جس کی میزبانی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کر رہے ہیں۔
مصر کی دعوت پر وزیر اعظم 8 نومبر 2022 کو اپنے نارویجن ہم منصب کے ساتھ ’کلائمیٹ چینج اینڈ سسٹین ابیبلٹی آف ولنرایبل کمیونٹیز‘ پر ایک اعلی سطح کے گول میز مباحثے کی شریک صدارت بھی کریں گے۔
وزیر اعظم سمٹ کی سائیڈ لائنز پر کئی عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
کوپ-27 ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب پاکستان کے لاکھوں شہری اور دنیا کے دیگر حصوں میں کروڑوں افراد ماحولیاتی تبدیلی کے شدید منفی اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔
اس رجحان سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ایک ترقی پذیر ملک کے طور پر، پاکستان ماحولیاتی یکجہتی اور موسمیاتی انصاف کی فوری ضرورت کے لیے ایک مضبوط کال دے گا
جو مساوات اور مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں کے قائم کردہ اصولوں پر مبنی ہے
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت