وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف کو قرض پروگرام پورا کرنے کی یقین دہانی

سیلاب متاثرین کی فوری بحالی کیلئے بجٹ تخمینوں میں تبدیلی کی، وزیراعظم شہبازشریف

سیلاب اور کورونا سے پاکستان کی معاشی بحالی کی رفتار پر منفی اثرات پڑے۔شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف اور آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات 27 ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پورا کریں گے، آئی ایم ایف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں
کورونا اور سیلاب سے پاکستان کی معاشی بحالی کی رفتار پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد اور بحالی کے لئے بجٹ تخمینوں میں تبدیلی لائی گئی ہے
کورونا اور عالمی کساد بازاری کے بعد سیلاب کی صورتحال کے پاکستان کی معاشی بحالی کی رفتار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں
عوام کی جان بچانا اور متاثرین سیلاب کی بحالی پہلی ترجیح ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کاپ 27 کانفرنس موسمیاتی انصاف دلانے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔
اسی طرح وزیراعظم شہبازشریف سےا سپین، نائیجر، ایستونیا، کویت اور بحرین کے قائدین کی الگ الگ ملاقات کی۔
وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام ممالک کے پختہ عزم کو سراہا۔
وزیراعظم نے سیلاب کی تباہ کاریوں اور 3 کروڑ 30 لاکھ شہریوں کی مشکلات سے آگاہ کیا۔ 1800 ارب روپے کا کسان پیکج دیا ہے
جس میں بیج کی مفت فراہمی بھی شامل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ زرعی اور بلاسود قرض دے رہے ہیں تاکہ کسان اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکے
، موسمیاتی اثرات کی تباہی جاری رہی تو کوئی بھی ملک اس کے سنگین اثرات سے بچ نہیں سکے گا۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.