وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان عدالت کو یقین کراتے ہیں تو آنے دیا جائے گا

سیاست میں ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی جاتی ہے،مذاکرات سیاستدان سے ہوتے ہیں،رانا ثنا اللہ

عمران خان ہائیکورت کو یقین کراتے ہیں تو آنے دیا جائے گا، سیاست میں ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی جاتی ہے
کوئی سیاستدان کبھی نہیں کہتا کہ ہم مذاکرات نہیں کریں گے، مذاکرات کی بات پر عمران خان گالیاں دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات سیاستدان سے ہوتے ہیں عمران خان کوئی سیاستدان نہیں ہے، عمران خان تو سیاسی دہشتگرد ہے۔
اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا ہے جس کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں بہت کم لوگ شریک ہیں لیکن شہریوں کی اکثریت نے خان صاحب کے معیشت کو کمزور کرنے کے ایجنڈے کو مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اسمبلی میں عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے ہٹایا گیا ہے۔ عمران خان نے پہلے کہا تھا کہ اگلے انتخابات 2023 میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان قبل از وقت انتخابات کے لیے لانگ مارچ کے ذریعے مخلوط حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے ہیں۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.