وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب لی کی چیانگ کے درمیان ملاقات

دونوں رہنماؤں نے سی پیک منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل اور وسعت دینے پر اتفاق کیا

پاکستان کے مابین یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی کئے
وزیر اعظم شہباز شریف کو گریٹ ہال آف پیپل میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت کی گئی :وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب
جس میں سماجی،اقتصادی ترقی اور جغرافیائی سیاسی استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون بڑھنے اور اسٹریٹیجک شراکت داری مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیجنگ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی ،دونوں رہنماؤں میں سی پیک سمیت اقتصادی تعاون اور پاک چین تعلقات کے مزید فروغ پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کسی کو بھی پاک چین مضبوط اقتصادی شراکت داری کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے۔
چین کے ساتھ تجارتی،سرمایہ کارانہ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔چینی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع فراہم کررہے ہیں۔
پاکستان میں چینی باشندوں اور ان کے منصوبوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی نے اندرونی اور بیرونی تبدیلیوں کو برداشت کیا
چین پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ کاری کا شراکت دار ہے

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.