راولپنڈی میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے مختلف مقامات پر احتجاج کیا
مظاہرین نے پرانے ایئرپورٹ روڈ پ بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اسلام آباد جانے والی سڑک بلاک کردی
سڑک پر کرسیاں لگا کر بیٹھ گئے،مظاہرین نے ٹائر نذرآتش کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے موٹروے کے راستے بند کر دئیے
جس کے باعث اسلام آباد میں ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہو گئی۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق مظاہرین نے لاہور اور پشاور موٹروے سے اسلام آباد آمد و رفت کے راستے بند کردئیے ہیں۔
اسلام آباد پولیس اور پاکستان رینجرز کے دستے روانہ کردئیے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت کو درخواست بھیجی گئی ہے صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی جائیں کہ موٹروے اور ائیر پورٹ کے راستے کھلے رکھے جائیں۔
شر پسند عناصر کے خلاف تھانہ نون میں مقدمات درج کئے جائیں گے،عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی اور شرپسند عناصر کے خلاف اطلاع دیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ اب منگل کی بجائے بدھ سے شروع ہوگا۔
وزیرآباد سے مارچ کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے،اسد عمر فیصل آباد سے قافلے کی قیادت کریں گے۔
مارچ فیصل آباد سے مارچ جھنگ،سرگودھا،میانوالی، لیہ سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت