وفاقی دارالحکومت میں ایک روز میں مزید 73 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے ،دیہی سے 43 تو شہری علاقوں سے 30 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، اب تک 6 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 73 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، دیہی سے 43 تو شہری علاقوں سے 30 ڈینگی کیسز سامنے آئے،
اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2508 تک پہنچ گئی،رواں سیزن میں اب تک 6 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔ گزشتہ ایک روز میں پمز میں 13 ، ہولی فیملی ہسپتال 5 اور فیڈرل جنرل ہسپتال میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے پرائیویٹ لیبارٹریز سے 47 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔