وفاقی وزیر ہوابازی کی زیر صدارت پی آئی اے کے عہدیداران کا اجلاس

وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے پی آئی اے کو اپنی نشستوں کو مزید بہتر اور آرام دہ بنانے اور متعلقہ حکام کو نشستوں کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس سلسلہ میں وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت پی آئی اے کے سینئر عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر کو پی آئی اے انجینئرنگ کے امور بالخصوص جہازوں کی قلیل اور طویل المدتی دیکھ بھال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کو پی آئی اے کی کووڈ کی وجہ سے طویل گراونڈنگ پر گئے جہازوں کی شیڈول میں واپسی کے پروگرام سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ اجلاس اور بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر نے پی آئی اے کو اپنی نشستوں کو مزید بہتر اور آرام دہ بنانے اور متعلقہ حکام کو نشستوں کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

Shakira could face 8 years in jail

پاکستانی ٹیم نے مجھے کرکٹ سے پیار کرنے پر مجبور کر دیا، اشنا شاہ

ایمازون کوبھارت میں پاکستانی روح افزا’کی فروخت بند کرنے کا حک

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.