ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 5 علاقائی کمپنیوں کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
یہ کمپنیاں اردن، بحرین، سوڈان، عراق اور سلطنت عمان میں سرمایہ کاری کریں گی۔
قبل ازیں سعودی، مصری سرمایہ کاری کمپنی کا اگست میں اعلان کیا گیا تھا۔
مذکورہ کمپنیاں ان ممالک میں مختلف شعبہ جات میں مجموعی طور پر 90 بلین ریال کی سرمایہ کاری کریں گی۔
یہ اعلان ریاض میں منعقد فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو کے تحت کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر سے ماہرین شریک ہیں۔
نئی قائم ہونے والی کمپنیاں سعودی انویسٹمنٹ فنڈ کے ماتحت نجی سرمایہ داروں کے تعاون سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر کام کریں گی۔
مذکورہ ممالک میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع کی تلاش سے معیشت میں طویل المیعاد مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت