وکی کوشل کی ضد کو برداشت کرنا پڑتا ہے: کترینہ کیف

شادی کے بعد یہ سیکھا ہے کہ اپنے شوہر کی ضد کو برداشت کیسے کرنا ہے

کترینہ کیف نے اپنی فلم ’فون بُوتھ‘ کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں اپنے شوہر وکی کوشل سے متعلق بات کی۔
کترینہ کیف کہتی ہیں کہ ’شادی نے مجھے یہ سکھایا ہے کہ کیسے دوسرے انسان کو بات کرنے کا موقع دینا چاہیے۔‘
کترینہ کیف اپنے شوہر وکی کوشل سے متعلق کہتی ہیں کہ ’مجھے ان کی شخصیت بہت پسند ہے، ان کے ہونے کا احساس بہت اچھا لگتا ہے اور میں ان کی ضد کی عادت کو برداشت کرتی ہوں۔‘
اس کے علاوہ کترینہ کیف نے مزید بتایا کہ ’میں اپنے جم میں دیپکا پاڈوکون اور عالیہ بھٹ سے بھی ملتی رہتی ہوں کیونکہ ہم سب کا جم ایک ہی ہے، عالیہ بہت مضبوط ہیں، وہ ابھی بھی جم کر رہی ہیں۔‘
کترینہ کیف اور وِکی کوشل نے 2021 میں راجستھان میں شادی کی تھی جس کے بعد بالی وُڈ کا یہ جوڑا ایک ساتھ نظر آتا ہے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.