ٹرمپ ایلون مسک کا ٹوئٹر خریدنے پر خوشی کا اظہارانہوںنے کہا کہ ’ٹوئٹر اب سمجھدار ہاتھوں میں ہے

ٹرمپ نے ایلون مسک کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر خریدنے پر مسرت کا اظہارکیا

دنیا کے امیر ترین شخص نے پلیٹ فارم کے لیے 44 ارب ڈالر کی بولی لگائی تھی
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’اب ٹوئٹر کو بائیں بازو کے سخت گیر ذہنی مریضوں اور پاگلوں کے ذریعے نہیں چلایا جائے گا
جو ہمارے ملک سے بہت نفرت کرتے ہیں۔‘
ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد سماجی کارکنوں کو یہ خدشات لاحق ہو گئے ہیں کہ پلیٹ فارم پر ہراساں کیے جانے اور غلط معلومات کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے
کیونکہ خود ایلون مسک بھی اسی پلیٹ فارم پر صارفین کو ٹرول کرتے رہے ہیں۔
انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے صارفین اس سودے پر جشن مناتے ہوئے مختلف پوسٹس اور تبصرے کر رہے ہیں اس یقین کے ساتھ کہ اب اعتدال کے ضوابط میں نرمی کی جائے گی۔
سابق امریکی صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ’ٹوئٹر کو اب باٹس اور جعلی اکاؤنٹس سے جان چھڑانے کے لیے سخت محنت کرنا ہو گی، جن کی وجہ سے اسے بہت نقصان پہنچا تھا۔ اس سے یہ چھوٹا ہو جائے گا مگر بہتر بھی ہو جائے گا۔‘

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.