ٹیون سٹی کیچ بال ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی تیاریاں شروع

پاکستان کیچ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل معین الدین نے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد ٹیون سٹی کیچ بال ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ یہ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ نومبر کے پہلے ہفتے شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کیچ بال کا کھیل پاکستان میں نیا کھیل ہے اور یہ والی بال کی طرح کھیلا جاتا ہے،

اس کھیل کو متعارف کروانے کے لئے پاکستان کیچ بال فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے ملک میں مختلف مقامات پر تربیتی کیمپ لگانے فیصلہ کیا، پہلے مرحلے میں کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ اور گلگت میں تربیتی کیمپ میں لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بھی خصوصی طور پر طلبا و طالبات کو بھی تربیت دی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں معین الدین نے کہا کہ قومی کیچ بال چمپئن شپ آئندہ برس مارچ میں کراچی منعقد ہوگی جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، اسلام آباد اور اسوا کیچ بال اکیڈمی کے علاوہ مختلف محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.