آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔
برسبین میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا سکی اور یوں اسے 20 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
برسبین میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، کپتان جوز بٹلر 73 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔
اس کے علاوہ ایلکس ہیلز 52، معین علی 5، لیام لیونگ اسٹون 20، ہیری بروکس 7 اور بین اسٹوکس 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
سیم کورن اور ڈیوڈ ملان بالترتیب 6 اور 3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کو اگر سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنا ہے تو اس میچ میں لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی۔
اس سے قبل برسبین میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور یوں افغان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت