ٹی20 فارمیٹ کا نمبر ون کھلاڑی بننے کے بعد محمد رضوان کا بابر اعظم سے متعلق بیان وائرل ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہر دلعزیز کھلاڑی محمد رضوان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کپتان بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی جاری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان پہلے نمبر پر آ گئے ہیں،دوسری جانب بابر اعظم 1100 سے زائد دن تک ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر رہنے کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔محمد رضوان کی جانب سے بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھیننے سے متعلق سوشل میڈیا پر متعدد ٹوئٹس میں محمد رضوان کو مبارکباد اور ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر کی گئی ایسی ہی ایک ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے محمد رضوان نے قوم کا دوبارہ دل جیت لیا ہے۔محمد رضوان نے اپنے ٹوئٹ میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صرف اللہ سے ہوتا ہے، اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ہوتا۔محمد رضوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میری پہلی پوزیشن کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اعظم کی ہی بادشاہت سمجھا جائے۔وکٹ کیپر محمد رضوان نے لکھا کہ کپتان اور میں الگ نہیں ہیں، ہم سب ایک ہیں، آپ سب لوگوں کی محبتوں اور دعائوں کا شکریہ۔
Shakira could face 8 years in jail
نیب یا عیب؟
نیول ہیڈ کوارٹرز میں یوم دفاع کی مناسبت سے یادگار شہدا پر تقریب