ٹی20 ورلڈکپ : پاکستان نے نیدر لینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

میچ میں نیدر لینڈز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا

شاہین شاہ آفریدی نے اننگز کے تیسرے اوور میں اسٹیفن مے برگ کو 6 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔
اننگز کے 7ویں اوور میں 19 کے مجموعی سکور پر شاداب خان نے پاکستان کو دوسری کامیابی دلوائی جب انہوں نے ٹام کوپر کو ایک رن پر آؤٹ کیا۔
نیدرلینڈز کی تیسری وکٹ 26 رنز پر گری، اس مرتبہ بھی شاداب خان نے وکٹ حاصل کی، انہوں نے میکس اوڈوڈ کو 8 رنز پر پولین بھیجا۔
شاداب خان نے بولنگ میں شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے پاکستان کے لیے چوتھی وکٹ بھی حاصل کی۔
انہوں نے 15 ویں اوور میں نیدرلینڈز کے 61 کے اسکور پر کولن ایکرمین کو آؤٹ کیا۔ اگلے اوور میں نسیم شاہ نے نیدرلینڈز کے کپتان کو 15 رنز پر آؤٹ کیا
جبکہ 17 ویں اوور میں حارث رؤف نے اگلے بیٹر کو بولڈ کیا۔
محمد وسیم نے اننگز کے 19ویں اوور میں نیدرلینڈز کے لگاتار 2 بیٹرز کو بولڈ کیا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اورنسیم شاہ نے ایک ایک، وسیم جونیئر نے دو جب کہ شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور یہ پارٹنرشپ صرف 2 اوورز ہی قائم رہی۔ دوسرے اوور کی آخری گیند پر بابر اعظم 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.