ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کو شکست، پاکستان کی امید پھر جاگ اٹھی

گروپ ٹو کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 33 رنز سے شکست دے دی

بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کی بنا پر ڈک ورتھ لیوس سٹرن میتھڈ کے تحت جنوبی افریقہ کو 14 اوورز میں 142 رنز بنانے تھے۔
لیکن پوری ٹیم 14 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز ہی بنا سکی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیمبا باوما 36 اور ایڈن مارکرم 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
گرین شرٹس کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین اور شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
جمعرات کو سڈنی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شاداب خان اور افتخار احمد کی نصف سینچریوں کی مدد سے 20 اوورز میں 185 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے اینرک نوکیا نے 41 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
186 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیمبا باوما اور کوئنٹن ڈی کوک نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پہلے ہی اوور میں ڈی کوک کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.