ٹی20 ورلڈ کپ میں گروپ ٹو کے چھٹے میچ میں زمبابوے کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
زمبابوے نے تین اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 31 رنز بنائے ہیں۔ وکٹ پر ویسلے مدھویرے اور کریگ اروائن موجود ہیں۔
جمعرات کو آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں ٹاس جیت کر زمبابوے کے کپتان کریگ اروائن پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم پہلے بیٹنگ کر کے بڑا سکور کرنا چاہتے ہیں۔‘
گرین شرٹس کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’اگر وہ ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے۔ آج کے میچ کے لیے محمد آصف کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا ہے۔‘
زمبابوے نے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور تینڈائی چٹارا کی جگہ بریڈ ایونز کو شامل کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jailپاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت