پاکستانی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ 2023میں ریلیز کی جائیگی

پاکستان کے معروف کمرشل ڈائریکٹر اور کامیڈین فیصل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم منی بیک گارنٹی اگلے برس 21اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔فلم میں معروف ادکار فواد خان کے ساتھ سابق کرکٹر وسیم اکرم بھی ادکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جبکہ شینیرا اکرم کی اداکاری کا اس فلم سے ڈیبیو ہوگا۔فیصل قریشی، اداکار فواد خان ،عائشہ عمر، مانی، وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شینیرا اکرم نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کیا گیا۔

منی بیک گارنٹی کی کاسٹ میں میکال ذوالفقار، جاوید شیخ، جان ریمبو، گوہر رشید، شایان خان، مانی، علی سفینہ، مرحوم احمد بلال، عدنان جعفر، شفاعت علی ، اقدس وسیم ، عائشہ عمر ، کرن ملک اور حنا دلپزیر بھی شامل ہیں،فلم کی شوٹنگ کراچی اور تھائی لینڈ کے کچھ حصوں میں کی گئی ہے،فلم کو 2020 میں ریلیز ہونا تھا لیکن وبائی مرض کوڈ 19کی وجہ سے ریلیز ملتوی کر دی گئی تھی۔

Shakira could face 8 years in jail

نیب یا عیب؟

نیول ہیڈ کوارٹرز میں یوم دفاع کی مناسبت سے یادگار شہدا پر تقریب

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.