پاکستانی ڈاکٹر کی ہسپتال کیلئے فنڈز جمع کرنے کیلئے ایمسٹرڈیم میراتھن میں شرکت

پاکستان سمیت مختلف ممالک کے 12 ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا

ایمسٹر ڈیم(بیٹھک رپورٹ)نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں اتوار کو ‘ٹی سی ایس ایمسٹرڈیم میراتھن 2022’ کا انعقاد ہوا. جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے 12 ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔42کلومیٹر سے زائد کی ایمسٹرڈیم میراتھن میں پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر جہانزیب مغل،باچا حسین ، سارہ سلیمان اور ثنا ملک نے شرکت کی جبکہ پاکستانی نژاد کینیڈین فاوضی غارب بھی میراتھن کا حصہ بنے۔پاکستان کیلئے اس میراتھن کی خاص بات یہ تھی کہ ڈاکٹر جہانزیب مغل نے کراچی میں کینسر کے علاج کیلئے اپنے چیریٹی ہسپتال میں جدید مشینری کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے کیلئے اس میراتھن میں حصہ لیا۔ پاکستان کی جانب سے ایمسٹرڈیم میراتھن میں باچا حسین نے شاندار کارکردگی دکھائی اور مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 16 منٹ اور 27 سیکنڈز میں مکمل کیا۔اس کے علاوہ ڈاکٹر جہانزیب مغل نے 42.195 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 49 منٹ اور 22 سیکنڈز ، ثنا نے 4 گھنٹے 52 منٹ اورایک سیکنڈ، فاوضی غارب نے 4 گھنٹے 55 منٹ اور 15 سیکنڈز جبکہ سارہ نے 5 گھنٹے 39 منٹ اور 51 سیکنڈز میں مکمل کیا۔ایمسٹرڈیم میراتھن کی مینز کیٹیگری میں ایتھوپیا کے سیگائے گیٹاچیو نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 4 منٹ اور 49 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے ایمسٹرڈیم میراتھن میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس نے پہلی بار کسی میراتھن میں حصہ لیا۔

ھمیں ٹوئٹر پر فالو کریں

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.