پاکستانی کرکٹرز کا شہزاد اعظم رانا کے انتقال پر اظہار افسوس

پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر شہزاد اعظم رانا کے انتقال پر دیگر کھلاڑیوں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پاکستانی بیٹر شان مسعود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد اعظم رانا کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی کتنی غیر یقینی ہے۔

یقین نہیں ہوتا کہ آپ اس دنیا سے چلے گئے۔شان مسعود نے شہزاد اعظم رانا اور ان کے اہل خانہ کو دعاوں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔فاسٹ بولر سہیل تنویر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ شہزاد اعظم رانا کے انتقال کی خبر چونکا دینے والی ہے۔ وہ بہت ہی اچھا انسان تھا جو سب کی عزت کرتا تھا۔ اللہ تعالی اسے جنت میں اعلی مقام عطا کرے۔فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بھی فرسٹ کلاس کرکٹر کی اچانک موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کم عمری میں شہزاد اعظم رانا کی ہارٹ اٹیک کے باعث موت سے شدید دکھ پہنچا۔قومی ٹیم کے اسپن بولر شاداب خان نے شہزاد اعظم رانا کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ اس خبر سے بہت دکھ اور حیرانی ہوئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ شہزاد اعظم رانا بہت ہی باصلاحیت اور محنتی بولر تھا۔ اللہ تعالی انہیں جنت میں جگہ عطا کرے۔انہوں نے شہزاد اعظم رانا کے اہل خانہ اور دوستوں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے بھی شہزاد اعظم رانا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر شہزاد اعظم رانا دل کا دورہ پڑنے کے باعث 36 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

بھارت، لمپی سکن کا وائرس پندرہ ریاستوں تک پھیل گیا، ایک لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

Shakira could face 8 years in jail

بال منڈھوا کر ماں کی قبر پر کھڑی ایک اور ایرانی خاتون نے احتجاجی پیغام دیدیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.