سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کافی سال سے معمول بن چکا ہے۔
ملک میں سردیوں کی آمد ہے اور اس بار بھی ملک میں گیس کی کمی کی وجہ سے تجارتی اور گھریلو صارفین کو گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گے۔
ملک کے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بھی گیس کی کمی کے بارے میں چند ہفتے قبل آگاہ کیا تھا۔
ایک پریس کانفرنس میں مصدق ملک نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گیس لوڈ مینجمینٹ پلان ترتیب دیا جا رہا ہے تاکہ مختلف شعبوں کو ضرورت کے مطابق اتنی گیس فراہم کی جا سکے کہ وہ گیس کی کمی سے کم متاثر ہوں۔
پاکستان میں گیس کا بحران گزشتہ سال بھی شدید تھا جب ملک میں تحریک انصاف کی حکومت تھی اور اس وقت کے وزیر توانائی حماد اظہر نے گھریلو صارفین کو دن میں تین وقت (جن اوقات میں ناشتہ اور کھانا تیار کیا جاتا ہے) گیس فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت