چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاکستان قومی شوٹرز کی کوششوں کو سراہا
پاکستان نیوی کے ایم سی پی او غلام مصطفیٰ بشیر نے قاہرہ ، مصر میں منعقد ہونے والی پہلی انٹرنیشنل اسپورٹس شوٹنگ فیڈریشن (ISSF) رائفل/پستول شوٹنگ چیمپئین شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
یہ چیمپئین شپ 2024 پیرس سمر اولمپکس کے لیے کوالیفائینگ ایونٹ کے طور پر منعقد کی گئی تھی۔
پاکستان بحریہ کی جانب سے غلام مصطفیٰ بشیر اور رسام گل نے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل ایونٹ میں حصہ لیا
اور چیمپئین شپ میں قومی پرچم کی نمائندگی کی۔
چیمپئین شپ کے دوران دونوں شوٹرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور غلام مصطفیٰ بشیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کانسی کا تمغہ حاصل کرکے غلام مصطفیٰ بشیر نے نہ صرف پیرس اولمپکس 2024 کے لیے کوالیفائی کیا بلکہ عالمی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن بھی حاصل کر لی۔
چیمپئین شپ میں 37 ممالک سے کُل 77 شوٹرز نے حصہ لیا۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت